کراچی ملیر جعفر طیار میں ’’تحفظ ناموس رسالت و حرمت حضرت فاطمہ زہرا ؑ ریلی‘‘ کا اعلان کردیا گیا

25 جنوری, 2022 09:30

شیعیت نیوز: بھارت نواز تکفیری و ناصبیوں کی دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی شان اقدس میںمسلسل گستاخیوں کے خلاف ’’تحفظ ناموس رسالت و حرمت حضرت فاطمہ زہرا ؑ ریلی‘‘ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نواز تکفیری و ناصبی گروہوں اور شخصیات کی جانب سے ملک میں ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں شان رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، آل رسولؑ اور بالخصوص دختر رسول حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان اقدس میں گستاخیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کے خلاف توہین رسالتؐ ، اھلبیتؑ و صحابہؓ کی درخواست دائر

ان گستاخیوں کے خلاف کراچی میں جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ناد علی ؑ اسکوائر سے ملیر15تک 26 جنوری بروز بدھ ،سہ پہر3 بجے ’’تحفظ ناموس رسالتﷺ و حرمت حضرت فاطمہ زہرا ؑ ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میںعاشقان رسول ﷺ و اہل بیتؑ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

پاکستان میں بسنے والے مسلمان جو عاشق رسول ﷺو عاشق اہل بیتؑ ہیں وہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بھارت اور اس کے آلہ کاروں کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس آئی نے اس بات کاا نکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے 100 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔

6:58 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top