سعودی عرب

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے صعدہ کے جیل پر حملے سے بھی انکار کر دیا

شیعیت نیوز: یمنی شہری بندرگاہ الحدیدہ کے بارے جھوٹ بالائے جھوٹ کے بعد اب جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے صعدہ کے جیل پر ہوائی حملے سے بھی انکار کر دیا ہے جس میں، عالمی میڈیا کے مطابق کم از کم 140 قیدی جانبحق و زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اماراتی بمباری میں یمنی جیل کے نشانہ بنائے جانے اور اس دوران دسیوں یمنیوں کے جانبحق و زخمی ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ میڈیا رپورٹیں نادرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی عراق کے حاوی العظیم کے علاقے میں عوامی بغاوت کے عظیم آپریشن کا آغاز

جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے اس حوالے سے دعوی کیا کہ (صعدہ کے یمنی) جیل میں قیدیوں کے جانبحق و زخمی ہونے سے متعلق رپورٹیں اور حوثیوں کے دعوے درست نہیں۔

واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے یہ دعوی ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب انسانی امداد رسانی کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کی جانب سے گذشتہ روز ہی اعلان کیا گیا تھا کہ یمن کی ایک جیل پر (اماراتی) حملے میں 100 سے زائد یمنی جانبحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے حالیہ واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، علامہ محمد حسین اکبر

علاوہ ازیں گذشتہ روز یمنی میڈیا نے بھی اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ جارح اماراتی لڑاکا طیاروں کی جانب سے صعدہ کے عارضی جیل پر بمباری کے باعث دسیوں جانبحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

اسی طرح المیادین نے بھی رپورٹ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں 65 قیدی جانبحق اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button