جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی پر دھرنا، شیعہ علماء کونسل کے وفدکی شرکت اور اظہار یکجہتی

22 جنوری, 2022 12:07

شیعیت نیوز: سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پاس کیے گئے متنازع بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف اور کراچی کے بلدیاتی نظام و شہری حقوق کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کی جانب سے جاری "حق دو کراچی کو” کے عنوان سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔

وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی اور علی نقوی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام میں بیٹی کی شادی پر جہیز یا ولیمہ کا کوئی تصویر نہیں، حق مہر سےجہیز کا انتظام ہونا چاہئے،حافظ ریاض نجفی

شرکاء دھرنا سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے شہری حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا اور جماعت اسلامی کی جانب سے جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شیعہ علماء کونسل کے وفد کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔

 

8:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top