ڈی آئی خان شیعہ ٹارگٹ کلنگ ،ر یاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے تاحال عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں،علامہ شبیر میثمی

22 جنوری, 2022 11:54

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل کے لرزہ خیز واقعے پر رنج و غم کا اظہارِ کرتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ یہ واقعے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور یہ واقعہ کے پی میں امن کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ رزق حلال کمانے کی غرض سے اپنی دکانوں پر بیٹھے مقتولین پر دہشت گردوں کا دھاوا اور پھر فرار ثابت کرتا ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے تاحال عوام کو تحفظ جیسی بنیادی حق فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں دہشتگردی کی نئی لہر کے خلاف ریاستی اداروں کو چوکنا رہ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ افضل حیدری

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے حساس علاقے میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے اور اس واقعے کے مجرموں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر صوبے کے امن کو سبوتاژ ہونے سے بچایا جا سکے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہداء کے خانوادے سے تعزیت اور صبر کی دعا بھی کی۔

4:27 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top