20 جمادی الثانی یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
شیعیت نیوز: 20 جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول خداؐ ، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یوم خواتین کے طور پر منایا جانے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی ومرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی ۔
انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔خاتون جنت سیدہ النساءالعالمین بی بی فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عالمین کی تمام خواتین کے لئے مشعل راہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی ،اہل تشیع کی بےدخلی کا پروگرام ،کیا ریاست بھی اس میں ملوث ہے ؟؟
بی بی سلام اللہ علیہاکی زندگی ایک مثالی ماں، مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا رواج عام کیا جائے۔







