دنیا

امریکہ انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن

شیعیت نیوز: جارح امارات کی جغرافیائی گہرائی میں یمن کی کامیاب جوابی کارروائی کے بعد خطے کے ممالک سمیت بعض عالمی طاقتوں نے انصاراللہ یمن کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کا آغاز کر رکھا ہے جس سے متاثر ہو کر امریکی صدر نے گذشتہ شب خبرنگاروں کے ساتھ 2 گھنٹوں پر محیط اپنی گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ انصاراللہ یمن کو ایک مرتبہ پھر دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے سعودی چینل العربیہ کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ (جوبائیڈن) انصاراللہ یمن کے نام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں دوبارہ شامل کئے جانے کی حمایت کرتا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ موضوع زیرغور ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یمنی جنگ کا خاتمہ دونوں فریقوں کی مشارکت کا محتاج اور ایک انتہائی دشوار کام ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے قبل ازیں امریکی وائٹ ہاؤس و کانگریس سے التماس کیا تھا کہ وہ انصاراللہ یمن کا نام ایک مرتبہ پھر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا امریکہ سے انصار اللہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب امریکی دارالحکومت میں واقع اماراتی سفارت خانے نے جوبائیڈن کی جانب سے انصاراللہ یمن کے نام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں دوبارہ شامل کئے جانے پر غور کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں جارح اماراتی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ (انصاراللہ یمن کو دوبارہ دہشت گرد قرار دیئے جانے کے) اس موضوع پر غور سے متعلق امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اماراتی سفارت خانے نے لکھا کہ پورا موضوع روشن ہے؛ غیر فوجی اہداف کی جانب بیلسٹک و کروز میزائلوں کا فائر کیا جانا، جارحیت کا تسلسل اور یمنی قوم کے لئے امداد کو گمراہ کرنا!

واضح رہے کہ امریکی صدر نے گذشتہ شب 2 گھنٹے جاری رہنے والی اپنی طویل پریس کانفرنس کے دوران سعودی چینل العربیہ کے ایک سوال کے جواب میں کہہ دیا تھا کہ (انصاراللہ یمن کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا) یہ موضوع زیرغور ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button