اہم ترین خبریںپاکستان

مفتی منیب الرحمٰن سے شیعہ عالم دین علامہ صادق تقوی کی ملاقات، اہم شخصیت کا پیغام پہنچایا

مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے آخر میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کو اپنی جانب سے سلام اور دعائیں پہچانے کی تاکید کی۔

شیعیت نیوز:معروف اہل سنت عالم دین مفتی منیب الرحمٰن سے شیعہ عالم دین علامہ صادق تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین اور جامعہ نعیمیہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ مفتی منیب الرحمٰن سے ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : انارکلی لاہور، دھماکہ گیس سلینڈر کا نہیں تھا،سکیورٹی ذرائع نے بڑا انکشاف کردیا

ملاقات میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کی جانب سے گذشتہ دنوں پاکستان کا سفر کئے جانے اور مختلف مسالک فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کو ایک خوش آئند عمل قرار دیتے ہوئے باہمی گفتگو اور ملاقاتوں کے سلسلے پر تاکید کی۔

مفتی منیب الرحمن نے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے اپنے عقیدے پر کاربند رہتے ہوئے دوسروں کے عقائد اور نظریات کے احترام پر تاکید کی۔ مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے آخر میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کو اپنی جانب سے سلام اور دعائیں پہچانے کی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button