دنیا

ہم بھی انصاراللہ سے اتنی ہی دوری پر ہیں جتنا ابوظہبی، صیہونیوں کا خوف وہراس

شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج کے ڈرون آپریشن کے بعد صیہونی عہدہ داروں میں خوف وہراس کی خبر دی۔

متحدہ عرب امارات کے یمن پر قبضے اور حملے میں ملوث صیہونیوں نے اس ملک کے دارالحکومت کے متعدد مقامات پر یمنی ڈرون آپریشن جس کے نتیجے میں ابوظہبی ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے والے طیارے کو تباہ اور المصافہ ریفائنری میں آگ لگ گئی، کے نتیجے میں خطرہ محسوس کیا ۔

صیہونی سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ڈرون آپریشن کے بعد صیہونی حکام نے کئی منظرناموں کی پیشین گوئی کی ہے جن میں سے ایک نے صیہونیوں کو بہت خوف وہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

صیہونی چینل کان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی اور یمن کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا مقبوضہ علاقوں اور یمن کی ایلات کی بندرگاہ کے درمیان ہے لہذا ان علاقوں کی بھی یمنی فورسز کی طرف سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی فوجی چھاؤنی میں بڑا دھماکہ، 2 فوجی اہلکار زخمی

دوسری جانب اسرائیل کے محکمہ زراعت نےایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برڈ فلوسے تقریباً 20 پولٹری فارمز کو بہت متاثر ہوئے ہیں جب کہ درجنوں کو سیل کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار ’’اسرائیل ہیوم‘‘ کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے کی جانے والی اہم کوشش صفائی، نس بندی اور نگرانی کے آپریشنز ہیں اور یہ سرگرمی تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

وزارت زراعت نے عندیہ دیا کہ ہر سال برڈ فلو وائرس کا پتہ چلتا ہے لیکن اس سال فلو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہے اور یہ اس قسم کا ہے (H5N1) جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔

برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے وزارت زراعت عملی سبق حاصل کرنے کے لیے  گہرائی سے تحقیقات کرے گی اور اسرائیلی ایمرجنسی اتھارٹی بھی ایک طویل تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button