دنیا

اسرائیل کی فوجی چھاؤنی میں بڑا دھماکہ، 2 فوجی اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی ایک فوجی چھاؤنی میں دھماکہ ہوا جس میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک اخبار نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں واقع ایک فوجی چھاؤنی میں دھماکہ ہوا۔

اسرائیل کے چینل-12 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فوجی چھاؤنی میشور ادومیم علاقے کے نزدیک واقع ہے جس میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ کچھ دن پہلے ہی اس چھاونی میں غلطی سے فوجی کے ہاتھوں چلنے والی گولی کے واقعے کے بعد رونما ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا امریکہ، حزب اللہ لبنان سے مذاکرات کے لئے مجبور ہو گیا؟، الاخبار روزنامہ

اسرائیل کے فوجی ریڈیو گلگلٹز نے دعویٰ کیا یہ اردن کے غور میں واقع چھاؤنی میں ہینڈ گرینیڈ کا دھماکہ ٹریننگ کے دوران ہوا۔

اس سے پہلے چینل-12 نے 13 جنوری کو ایک اسرائیلی فوجی کی فائرنگ اور دو کمانڈوز کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شروعاتی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اردن کی غور فوجی چھاؤنی میں ٹریننگ کے بعد دو فوجی کمانڈوز چھاؤنی کے پاس گشت کر رہے تھے کہ تبھی انہیں اپنے پاس مشکوک سرگرمی کا احساس ہوا اور دونوں کمانڈوز نے ہوائی فائرنگ کر دی جبکہ کیمپ میں موجود فوجی نے سمجھا کہ مسلحانہ کاروائی ہوگئی جس کے بعد ان نے مذکورہ کمانڈوز پر فائرنگ کر دی۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ صیہونی حکومت کی گوریلا جنگی یونٹ اوغوز میں پیش آنے والے سانحے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے، اس واقعے میں صیہونی فوج کے دو کمانڈروں کو وادی اردن کے قریب ایک اڈے پر ایک اور افسر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے ایک ہفتے بعد بھی صیہونی فوج اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button