لبنان

کیا امریکہ، حزب اللہ لبنان سے مذاکرات کے لئے مجبور ہو گیا؟، الاخبار روزنامہ

شیعیت نیوز: لبنان کے الاخبار روزنامہ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے کچھ مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے حزب اللہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے اور حزب اللہ نے بہت سختی سے امریکہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے الاخبار روزنامہ نے خبر دی ہے کہ واشنگٹن نے حزب اللہ کے عہدیداروں سے گفتگو کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی ، او آئی سی اور اردن کی مذمت

الاخبار روزنامہ کی منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق کچھ ثالثی افراد نے امریکی حکومت کے پیغام حزب اللہ تک پہنچائے ہیں اور لبنان کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے اس تحریک سے رابطے کی درخواست کی ہے۔

روزنامہ الاخبار نے تفصیلات کے بغیر لکھا کہ حزب اللہ نے ثالثی کو بتا دیا کہ وہ کسی بھی طرح سے امریکہ سے رابطہ نہیں کرے گا۔

لبنانی نامہ نگار حسین مرتضی نے اس بارے میں ٹوئٹ کر لکھا کہ حزب اللہ کے سینئر عہدیدار سید ہاشم صفی الدین نے ایک پروگرام میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے بہت کوشش کی اور اسے کافی امید تھی کہ حزب اللہ کے رہنماؤں سے رابطہ ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، بصرہ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ، حشد الشعبی کے 2 اہلکار شہید

ان کا کہنا تھا کہ ایک ثالثی نے یہ پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ہر چیز کے بارے میں مذاکرات کرنے پر آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے بغیر کسی بحث کے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button