یمن

اپنا گھر شیشے کا ہو تو دوسروں کو پتھر نہیں مارتے، ابوظہبی کو الحکیمی کی دلچسپ نصیحت

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع کی جانب سے اس بات کی تائید پر کہ جارح متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کو 5 بیلسٹک میزائلوں و متعدد ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے، برطانیہ میں مقیم معروف یمنی تجزیہ نگار و صحافی عبداللہ سلام الحکیمی نے ابوظہبی کو نصیحت کی ہے کہ اگر اپنا گھر شیشے کا ہو تو دوسروں کو پتھر نہیں مارنا چاہئیں!

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں معروف یمنی تجزیہ نگار عبداللہ سلام الحکیمی نے حالیہ یمنی جوابی حملے کی جانب اشارہ کیا اور ’’اماراتی حکام کے نام فوری ٹیلیگراف!‘‘ کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کے بہ نسبت زیادہ ’’آف شور کمپنی‘‘ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے، شامی وزیر خارجہ

لہٰذا آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کی کمپنی کی بنیادیں کمزور ہیں بنابرایں دوسروں کو اذیت و آزار پہنچانے سے گریز کریں! دوسروں کے خلاف جارحیت نہ کریں اور ان کی سرزمینوں پر قبضہ نہ جمائیں کیونکہ وہ بھی جواب میں آپ کو نقصان پہنچائیں گے جس کے نتیجے میں آپ کا شیشے کا گھر یا کمپنی چکناچور ہو جائے گی۔!

سینیئر یمنی صحافی نے نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ یمن کو اذیت پہنچانا بند کر دیں ورنہ اگر ان کے پتھر زیادہ سخت ہوں تو برائے مہربانی انہیں برا بھلا نہ کہیے گا!

معروف یمنی تجزیہ نگار نے اپنے پیغام کے آخر میں یمنی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ تاجر ہیں اور آپ کی پوری کی پوری زندگی کا دارومدار بھی پیسے اور تجارت پر ہے، آپ کوئی استعماری ملک ہیں اور نہ ہی کبھی بن پائیں گے لہذا یمن پر اپنا قبضہ ختم کر دیں اور یمنی سرزمین سے اپنی فوجیں واپس بلا لیں!

متعلقہ مضامین

Back to top button