اہم ترین خبریںمشرق وسطی

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے، شامی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے آج الوحدہ پریس اینڈ پبلشنگ فاؤنڈیشن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حملوں نے رقہ شہر کو تباہ کر دیااور یہ اس کے مظالم کا زندہ گواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان، دوسگے شہید بھائیوں اور ایک دوست کے سوئم کا اجتماع، ایم ڈبلیوایم قائدین کی شرکت ، حکومتی بےحسی کی مذمت

انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ میں واپسی شام کی توجہ کا مرکز نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عرب لیگ میں شام کی رکنیت 2011 کی جنگ کے بعد معطل کر دی گئی تھی تاہم کچھ ممالک نے حال ہی میں اس ملک کے ساتھ تعلقات بحال کیے ہیں،گزشتہ ہفتے شامی ڈیموکریٹک فورسزSDF کے عسکریت پسندوں نے دیر الزور کے گاؤں الحزبہ سے متعدد شامی شہریوں کو اغوا کیا اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے انہیں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بشار الاسد روسی و ایرانی حمایت سے اقتدار میں ہے، ترک صدر طیب اردگان

قبل ازیں SDF کے جنگجوؤں نے رقہ اور الحسکہ صوبوں میں سینکڑوں افراد کو اغوا کر کے اپنے کیمپوں میں منتقل کر دیا تھا۔ ایسے حملوں کا مقصد ان افراد کو دہشت گرد گروپوں میں شامل کرنا بتایا جاتا ہے، امریکہ نے شام میں اپنی فوجی موجودگی کو دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

دریں اثنا شامی حکام نے بارہا امریکی فوجی حملوں کو اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button