ریڈیو پاکستان کراچی اور بزمِ طلبہ کے روحِ رواں یاور مہدی صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
شیعیت نیوز: ریڈیو پاکستان کراچی اور بزمِ طلبہ کے روحِ رواں یاور مہدی صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم انتہائی شفیق اور ملنسار شخصیت تھے۔ ان کی رحلت سےعلمی اور ادبی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کراچی اور”بزم طلبہ” کے روح رواں کراچی آرٹس کونسل کو بلندی کی نئی منزلوں سے روشناس کرانے والے فخر ملت جعفریہ سید یاور مہدی سابق ریڈیو پاکستان ڈائریکٹر کراچی اور سابق جنرل سیکرٹری کراچی آرٹس کونسل کا انتقال ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ کرنے تک معافی ممکن نہیں، پیر محفوظ مشہدی
واضح رہے کہ کراچی کی ادبی زندگی اور سادات کالونی کی رونق ️بغیر کسی ذاتی مفاد یا لالچ کے سیکڑوں نوجوانوں کامستقبل سنوارنے والا اور انہیں آگے بڑھانے والا یاور مہدی جیسا انسان کم کم ہی پیدا ہوتا ہے !!!







