مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اقصیٰ مسجد پر صیہونی شر پسندوں کے دھاوے جاری

شیعیت نیوز: 2021 ء میں قابض اسرائیلی فوج نے اقصیٰ مسجد میں داخل ہونے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملہ کیا، مارا پیٹا، حراست میں لیا، تلاشیاں لیں، ان کی شناختی دستاویزات ضبط کیں اور نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہیں مسجد میں داخل ہونےپر پابندی لگا دی۔

القسطال فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور اسلامی اوقاف کے صیہونی آبادکاروں کے اقصیٰ مسجدپر مسلسل دھاووں کے بار بار انتباہات کے باوجود اسرائیلی قابض حکام نے 2003 سےباقاعدہ صیہونی فورسز کی حفاظت میں آباد کاروں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی اورمسلمان عبادت گزاروں کو مذہبی اشتعال پر اکسانے کے حالات پیدا کیے جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کے لیے صیہونی حکومت کی دھمکی کھوکھلی ہے، قاسم سخنگوی

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی اوقاف کے ملازمین کو بھی اسرائیلی قابض حکام نے حملوں سے نہیں بخشااور مسجد کی حفاظت کی پاداش میں ان کے گھروں اور مسجد میں ڈیوٹی کے دوران چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا ،ان کے سفر پر پابندیاں لگائیں، پوچھ گچھ کے لیے صیہونی تفتیشی مراکز طلب کیا اور مقدس مقام میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی جن میں 20 سے زائد فلسطینی اقصیٰ مسجد کے محافظوں پر 2021 میں ایک ہفتے سےلیکر 6 ماہ کے لیے مسجد میں داخلے پر جبری پابندی عائد کی گئی جبکہ قابض صیہونی حکام نے محافظوں اور تعمیراتی کمیٹی کو مقدس مقام کے اندر دیکھ بھال اور مرمت کے کام کو بھی کئی مرتبہ بلا جواز روکا۔

رپورٹ میں سال 2021 میں اسرائیلی قابض فوج نے اقصیٰ مسجد میں داخل ہونے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملہ کیا، مارا پیٹا، حراست میں لیا، تلاشیاں لیں، ان کی شناختی دستاویزات ضبط کیں اور نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہیں مسجد میں داخل ہونےپر پابندی لگا دی۔

واضح رہے کہ اقصیٰ مسجد پر قابض اسرائیلی فوج کی سر پرستی میں اب تک بے شمار حملے کیے جاچکے ہیں جس میں صیہونی شر پسند عناصر مسلمانوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے کیلیے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں، بے گناہ فلسطینیوں پر فقرے کسنا، انہیں ہراساں کرنا اور تشدد کرکے صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کرانا معمول بن کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button