ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3عزادار شہید

17 جنوری, 2022 13:22

شیعیت نیوز: ملک دشمن سعودی نواز تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین مومن عزادار شہید ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے دوکان پر فائرنگ کردی دوکان میں موجود 2 بھائیوں سمیت 3 افراد شہید ۔ شہید افراد کی شناخت امداد حسین، سجاد حسین، مختیار حسین سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او پروآ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان علاقہ بھٹسر میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے دکان میں موجود افراد پر فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ سے 2 بھائیوں سجاد حسین، امداد حسین سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہید تیسرے شخص کی شناخت مختیار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے تحت شہید سردارقاسم سلیمانی ودیگر شہدائے راہ حسینؑ کی یاد میں مرکزی مجلس عزا کا انعقاد

فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شہید افراد کی جسد خاکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ملک جاوید کے مطابق دہشتگرد دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے حملہ کیا . مقتولین دکاندار تھے اور گاؤں بھٹیسر کے رہائشی تھے۔

7:25 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top