مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی مزاحمتی تحریک اختتام ناپذیر ہے، عبداللطیف القانوع

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں شامل صحرائے النقب سے قدیم فلسطینی باشندوں کے نکال باہر کر دیئے جانے کے مذموم صیہونی اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی مزاحمت کی کوئی حد نہیں۔

عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے غاصب و قابض صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی مزاحمت کے تسلسل پر تاکید کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم پورے فلسطین حتی ہر ہر فلسطینی شہر میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اختتام ناپذیر مزاحمتی جدوجہد میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ یافا میں ایک نہتے فلسطینی محمد رفیع کو بے دردی سے شہید کردیا گیا

عبداللطیف القانوع کا کہنا تھا کہ صحرائے النقب کے مکینوں کی مزاحمت اس سیف القدس کے اثرات میں سے ایک ہے جسے تاحال نیام میں نہیں ڈالا گیا۔

انہوں نے غاصب و قابض صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں صحرائے النقب کے مکینوں کی بھرپور حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم جس جدوجہد میں قدم بڑھاتی ہے، ایک نیا دفاعی توازن برقرار کر دیتی ہے بالکل ویسے ہی کہ جیسے فلسطینی قیدی مزاحمتی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید کومےمیں، حالت نازک

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ آج ایک نیا دفاعی توازن برقرار کر کے غاصب صیہونی حکومت کے جھوٹے رعب و دبدبے کو چکناچور کر دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جو اس کے گھناؤنے اقدامات کا مناسب وقت پر دندان شکن جواب بھی دے گا۔

عبداللطیف القانوع نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ قابض قوتوں کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے سے قبل فلسطینی انقلاب و جدید انتفاضہ ہرگز نہیں رکے گا!

متعلقہ مضامین

Back to top button