اہم ترین خبریںعراق

دنیا نے آل سعود کے جرائم پر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں، تحریک النجباء

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس تحریک النجباء کا کہنا ہے کہ دنیا نے آل سعود کے جرائم پر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک النجباء کے سکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا نے آل سعود کے جرائم پر آنکھیں بند کر لی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک جزیرہ عرب کی مظلوم قوموں کی آواز بنے گی۔

تحریک النجباء کے سکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے سعودی عرب میں دو شعیہ بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آل سعود کے جرائم پر دنیا کی خاموشی کی تنقید کی اور کہا کہ تحریک النجباء سعودی عرب کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے اور ان کی آواز بنے گی۔

تحریک النجباء کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اپنے پیغام میں آل سعود کے وحشیانہ اور انسانیت سوز جرائم پر دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اہل بیت علیہم السلام کے پیرو کاروں کے خلاف وہابی- تکفیری حکومتیں متعدد قسم کے جرائم انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ

انہوں نے بڑی تعداد میں بحرینی نوجوانوں کو سزائے موت سنائے جانے کو فرقہ وارانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ آل سعود کب تک علاقے اور بحرین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرتا رہے گا اور کب تک دنیا والے ان جرائم پر معنی خیز خاموشی اختیار کئے رہیں گے۔

تحریک النجباء کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اپنے بیان کے آخر میں سعودی عرب کی مظلوم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم آپ کی آواز بنیں گے، وہ آواز جو آسمان تک پہنچے گی تاکہ عدل و انصاف کا قیام ہو اور اللہ کے مدد سے حق کامیاب ہوگا اور باطل ناکام ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے منگل کے روز دو بحرینی نوجوانوں جعفر سلطان اور صادق ثامر کو سزائے موت دے دی تھی۔

یہ دونوں جوان ’دار کلیب‘ علاقے کے رہنے والے تھے اور انہیں 2015 میں بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے پل ملک فہد کو بم سے اڑانے کے الزام میں گرفتار کر کے موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button