اہم ترین خبریںعراق

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

بغداد کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے گرین زون علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے پر یہ حملہ ہوا۔

ٹیلیگرام چینل صابرین نیوز کے مطابق، بغداد میں امریکی سفارت خانے کی تیسری چھاؤنی التوحیدیہ پر جمعرات کے روز 2 راکٹوں سے حملہ ہوا۔ اس حملے کے بعد سفارت خانے کے سبھی دروازے بند کر دیئے گئے۔ کچھ ذرا‏ئع نے 3 راکٹوں سے حملے کی رپورٹ دی ہے۔

بعض عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان راکٹ حملوں کا ہدف امریکی سفارت خانے میں واقع تیسری چھاؤنی التوحیدیہ تھی۔ حملے کے بعد سفارت کے چاروں طرف سیکورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے۔

حملے کی ویڈیو فوٹیج میں امریکی فوج کا سی آر اے ام نامی ڈیفنس سسٹم فائر ہونے والے راکٹ سے مقابلہ کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فضائیہ کے شمالی بغداد میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

عراق میں امریکی سفارت خانہ شاید پہلا ایسا سفارت خانہ ہے جس پر میزبان ملک کے عوام اور استقامتی گروہوں کی جانب سے سب سے زیادہ حملے کئے جاتے ہیں اور یہ خود خطے بالخصوص عراق میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی اور اس کے سلسلے میں پائی جانے والی نفرت کا منھ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ ملنے تک عراق کے کسی بھی استقامتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی تھی اور نہ ہی حملے میں امریکی سفارت خانے کو ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی سطح بھی واضح نہیں سکی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ بغداد واشنگٹن معاہدے کے تحت امریکی فورسز کو سنہ 2021 کے آخر تک عراق سے نکلنا تھا لیکن وائٹ ہاؤس نے امریکی دہشت گردوں کے فوجی مشن کو اپنے خیال میں مشاورتی مشن میں تبدیل کر کے عراق میں ان کے باقی رہنے کا بندوبست کر دیا ہے۔

ایسے حالات میں عراق کے عوام بالخصوص استقامتی تنظیموں نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں امریکہ کی ہر قسم کی موجودگی کو ناجائز قبضے کے مترادف سمجھتے ہیں اور وہ اس ناجائز قبضے کو ختم کراکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button