اہم ترین خبریںعراق

عراقی فضائیہ کے شمالی بغداد میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

شیعیت نیوز: عراقی سیکورٹی انٹیلی جنس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے شمالی بغداد میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

عراقی فضائیہ نے بدھ کی شام شمالی بغداد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

عراقی سیکورٹی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا کہ فضائی حملے میں داعش کے دہشت گردوں کے ایک اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، عراق میں فوجیوں کی تعداد کسی خاص مقصد سے بڑھا رہا ہے، صفاء الاعسم

المیادین نیوز چینل نے بھی عراقی لڑاکا طیاروں کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی تھیں۔

عراقی سیکورٹی انفارمیشن سروس نےاطلاع دی کہ عراقی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پر مہلک ضربیں لگائیں۔ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے کی تھی اور عراقی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی تفصیلی معلومات پر مبنی تھی۔

عراقی سیکورٹی فورسز مسلسل پورے ملک میں داعش کی باقیات کی تلاش، صفایا اور تعاقب کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ داعش اور اس کے مفرور عناصر دوبارہ ظاہر نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی جوش معاشرے کی ڈھال ہے، حجت الاسلام حاج علی اکبری

دسمبر 2017 میں، ملک کے تقریباً ایک تہائی حصے پر قابض داعش کے ساتھ تقریباً ساڑھے تین سال کی لڑائی کے بعد، عراق نے اپنے تمام علاقوں کو اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے آزاد کرانے کا اعلان کیا۔

داعش کے باقی ماندہ عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اور انبار کے علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیںاور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہیں۔

عراقی فورسز ان علاقوں سے داعش کے پوری طرح صفائے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button