عراق

امریکہ، عراق میں فوجیوں کی تعداد کسی خاص مقصد سے بڑھا رہا ہے، صفاء الاعسم

شیعیت نیوز: عراق کے فوجی امور کے ایک ماہر صفاء الاعسم کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دفاعی امور کے ایک تجزیہ نگار صفاء الاعسم کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے دعوے کے برخلاف ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جو مقدمات درج کیے گئے وہ واپس لئے جائیں،علامہ مقصودڈومکی کی ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد سے مطالبہ

عراق کی وزارت دفاع کے سابق مشیر اور فوجی امور کے تجزیہ نگار صفاء الاعسم نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ واشنگٹن نے 31 دسمبر کو عراق سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سربراہی میں عالمی اتحاد کی سرگرمیاں اور اس کے ساتھ ہی عین الاسد چھاؤنی میں امریکی فوجیوں کی آمد و رفت بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، مغرب اور آل سعود نے ابھی تک مزاحمت کی طاقت کو تسلیم نہیں کیا ہے، حزب اللہ لبنان

دفاعی امور کے عراقی ماہر صفاء الاعسم کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر امریکی فوجیوں کی موجودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر صوبہ الانبار میں عین الاسد چھاؤنی کے سرحدی علاقوں اور اربیل میں حریر چھاؤنی میں یہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صفاء الاعسم نے اسی طرح شام کی سرحدوں کو عبور کرکے شہروں میں دہشت گردانہ کارروائی کے لئے دہشت گرد گروہ داعش کے منصوبے کی بابت خبردار کیا اور تاکید کی کہ دہشت گرد گروہ داعش کے پاس اب پہلے کی طرح شہروں پر قبضہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button