دنیا

اسرائیلی فوج گزر اوقات کیلئے کوڑا کباڑ چھانٹنے پر مجبور

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس نے غاصب صیہونی فوج کے ظاہری دبدبے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والے اس ویڈیو کلپ کا تعلق مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) اور لبنان کی مشترکہ سرحد سے ہے جس میں اسرائیلی فوج کا ایک بارڈر سکیورٹی یونٹ کوڑا کباڑ چھانٹتا نظر آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو کلپ لبنانی سرحد پر واقع غیرقانونی یہودی بستی شتولا کے قریب بنایا گیا ہے جبکہ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کوڑے میں سے پلاسٹک کے سامان، پانی کی بوتلوں، آہنی وسائل اور گتے و کاغذ پر مشتمل کوڑا کباڑ کو جمع کر کے کباڑخانے تک لے جانے کے لئے سرکاری گاڑی استعمال کی جا رہی ہے جس پر ایمرجنسی سگنل بھی مسلسل روشن ہے۔۔!

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال مختلف حادثوں میں 31 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے افرادی قوت کے محکمہ نے 2021 کی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال 11 فوجیوں نے خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف فوجی کاروائی کا معنی، شکست ہے، جنرل نیک کارٹر

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال مختلف حادثوں میں جس میں خودکشی، بیماری اور فوجی آپریشنز شامل ہیں، 31 فوجیوں نے اپنی جان گنوا دی۔

صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ فوج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 فوجی سڑک حادثے میں، 6 فوجی بیماری کی وجہ سے، دو فوجی دوسرے حادثے میں جس کی تفصیلات کی جانب اشارہ نہیں کیا گیا ہے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

رای الیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایک فوج، غلطی سے چلنے والی اپنی ہی گولی سے ہلاک ہوا جبکہ ایک فوجی غزہ سے فائر ہونے والے اینٹی ٹینک راکٹ کی زد میں آنے سے ہلاک ہوا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں 11 فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2020 میں یہ تعداد 9 تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button