دنیا

ایران کے خلاف فوجی کاروائی کا معنی، شکست ہے، جنرل نیک کارٹر

شیعیت نیوز: برطانیہ کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل نیک کارٹر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی کا معنی، شکست ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج کے ریٹائرڈ جنرل نیک کارٹر نے ویانا مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مذاکرات کے ذریعے سمجھوتہ حاصل کرنا ہے اور فوجی وسائل کا استعمال کا مطلب، شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 80 سالہ بزرگ فلسطینی شہید

برطانیہ کی مسلح افواج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کی وجہ سے ایران کے خلاف جنگ، سیاستدانوں کی شکست کا سبب بنے گی۔

جنرل نیک کارٹر نے نیشنال ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سیاسی اور سفارتی مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حربے کے طور پر فوجی آپشن کا استعمال کیا جانا چاہئے اور ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے ضمانت ملنے سے پہلے روس مغرب کے مطالبات تسلیم نہیں کرتا

44 سال کا فوجی تجربہ رکھنے والے برطانوی جنرل کا کہنا تھا کہ جو کچھ سننے میں آ رہا ہے کہ سفارت کار مذاکرات کی میز پر ہیں اور ان کو معاہدہ کو حتمی شکل دے دینی چاہئے، ہم فوجی وسائل کے استعمال کو بہتر نہیں سمجھتے، یہ ایک شکست کے مترادف ہوگا۔

ان کہنا تھا کہ ایرانی نہیں چاہتے کہ علاقہ تہو بالا ہو جائے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ معاملہ کنٹرول ہو جائے گا، کیونکہ یہ ایران کے مفاد میں نہیں کہ شمالی کوریا کی طرح پوری طرح سے الگ تھلگ پڑ جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button