مشرق وسطی

شام اور فلسطین دونوں صیہونی بربریت کا شکار ہیں، شامی وزیر خارجہ المقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے فلسطینی تحریک فتح کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کو صیہونی حکومت کے مسلسل قبضے اور جارحیت کا سامنا ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے فلسطین لبریشن موومنٹ (فتح) کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جنرل جبریل الرجوب اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کی نیز شامی صدر بشار الاسد کے نام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا پیغام بھی وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خمینی کا انتظار، سرزمین وحی میں انقلاب کی سگبگاہٹ، برطانوی جریدہ

سانا کے مطابق المقداد نے فلسطینی علاقوں میں ایک آزاد ریاست کے قیام سمیت فلسطینی عوام کے ساتھ ان کے قانونی حقوق کی بحالی تک شام کے موقف پر زور دیا اور فلسطینی گروپوں کو متحد کرنے اور ان کے درمیان فلسطینی مفاد میں بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

الفتح کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جنرل جبریل الرجوب نے شامی عوام کے خلاف جبری یکطرفہ پابندیاں اٹھانے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے شہر الرقہ کے مضافات میں امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں نے ایک علاقے پر حملہ کیا

واضح رہے کہ قبل ازیں تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن احمد ہلس نے سفر کی تفصیلات اور محمود عباس کے خط کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی اور شامی بھائیوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور فلسطینی حکام کی جانب سے عربی جمہوریہ شام کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس ملاقات نے شامی حکام، فلسطینی عوام اور شامی کیمپوں میں مقیم فلسطینی شہریوں نیز مختلف فلسطینی دھڑوں کی طرف توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close