اہم ترین خبریںعراق

عراق، 24 گھنٹے میں تیسری بار امریکی رسد کارواں پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی عوام ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے پر کمربستہ نظر آ رہی ہے۔ عراق میں 24 گھنٹے کے اندر امریکی فوج کے رسد کارواں پر تیسری بار حملہ ہوا۔

عراقی میڈیا کے مطابق، بدھ کی صبح صوبے المثنی کے مرکز میں واقع السماوہ علاقے میں امریکی فوج کے رسد کارواں پر حملہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کے رسد کارواں پر ای ایف پی قسم کے 2 اینٹی ٹینک بم سے حملہ ہوا۔

صوبے دیوانیہ میں امریکی فورسز کا رسد کارواں دھماکہ خیز مواد پر مشتمل ایک پیکٹ کی زد میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کی عیسائی برادری بھی صیہونیوں کے شرسے محفوظ نہیں، پادری تھیوفیلس سوم

قابل ذکر ہے کہ منگل کی صبح بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ایک گھنٹے کے اندر امریکی فوج کے رسد کارواں پر دو بار حملے ہوئے تھے۔

دوسری طرف عراقی پولیس نے بابل کے گورنر کے دفتر میں ایک بم کو ناکارہ بنانے کی خبر دی ہے۔ پولیس کے مطابق، اس بم کا نشانہ سکورٹی کارواں تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بغداد-واشنگٹن معاہدے کے تحت امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کو سنہ 2021 کے آخر تک عراق سے نکل جانا تھا لیکن وائٹ ہاؤ‎س نے اعلان کیا کہ اس نے عراق میں اپنا فوجی مشن ختم کر کے اُسے عسکری امور میں مشاورت کا روپ دے دیا ہے اور یہ فورسز عراق میں باقی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کا محاذ پر سرکاری گاڑیوں میں سونے کا نیا ریکارڈ

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں امریکہ کی موجودگی کو ناجائز قبضے کے مترادف سمجھتے ہیں اور امریکی موجودگی جس شکل میں بھی ہو، اسکے ناجائز قبضے کو ختم کراکے ہی دم لیں گے۔

گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں امریکی چھاونیوں اور رسد کارواں پر بھی متعدد حملے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button