یمن

یمن میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، عبدالرحمن مراد

شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ نیوز سائٹ نے اس موضوع پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں عبدالرحمن مراد نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان دونوں کا ایک ہی مقصد ہے یادوسرے لفظوں میں یہ ایک ہی حکومت اور ادارہ ہے، تاہم تل ابیب نقاب کے پیچھے ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے اسرائیل خطے میں ایک عرب ملک کے معاملات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مراد نے مزید لکھا ہے کہ ہم یمن میں اسرائیل کے ساتھ لڑ رہے ہیں ، تاہم اسرائیل متحدہ عرب امارات کی دیواروں کے پیچھےسے ہم سے لڑ رہا ہے جو ایک حقیقت ہے۔

عبدالرحمن مراد نے کہا کہ یمنی عوام کی طرف سے دہرایا جانے والا نعرہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ وجودی جدوجہد کی بنیادی نوعیت سے آگاہ ہیں،ایک دن یہ بات واضح ہو جائے گی،اگرچہ حقیقت واضح ہے،تاہم بہت سے لوگ اب بھی اسے سمجھنا نہیں چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی دینے کے نام پر محمد بن سلمان سعودی عرب کو عیاشی کا اڈہ بناتے جا رہے ہیں

یمن کی ایک ویب سائٹ نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے اتحاد نیز یمن میں ان کے مشترکہ اہداف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کی آڑ میں یمن پر جارحیت کر رہا ہے۔

یمن کی موجودہ جنگ جو کہ تقریباً سات سال سے جاری ہے، اس دوران یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پیچھے صیہونی حکومت کی موجودگی اور کردار کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اس موجودگی نیز کردار کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات یمن کے اسٹریٹیجک علاقوں میں فلسطین پر قبضہ کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے طریقوں اور حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے اور باقاعدہ طور پر تل ابیب کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button