آزادی دینے کے نام پر محمد بن سلمان سعودی عرب کو عیاشی کا اڈہ بناتے جا رہے ہیں

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر اس وقت بڑا ہنگامہ مچا ہوا ہے جس کا سبب، ملک کے جنوبی علاقے جازان میں عیاشی کا اڈہ پر نیم برہنہ خواتین کا ڈانس پروگرام ہے۔
سی این این کے حوالے سے رای الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ جازان وینٹر کے نام سے ہونے والے اس پروگرام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیم برہنہ خواتین ڈانس اور رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود کی 3 سال قید کے بعد رہائی
علاقے کے امیر نے اس مسئلے کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ڈانس اور رقص کرنے والی خواتین میں ایک خاتون کے لباس پر زیادہ اعتراض کیا جا رہا ہے۔ علاقے کے امیر کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر وہ حکم پوسٹ کیا گیا ہے جس میں مسئلے کی تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔
سعودی عرب میں لوگوں کو اس بات پر ناراضگی ہے کہ یہ ملک عالم اسلام میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ اس ملک میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جسے اہم مقدس مقامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی اور انکے رفقاء نے صیہونیت کے سامنے سینہ سپر ہو کر اسلام اور مسلمانوں کا ناقابل تسخیر دفاع کیا، علامہ رمضان توقیر
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں ملک کے اندر اور باہر عام نظریہ ہے کہ وہ اس ملک کو پوری طرح بدلنا چاہتے ہیں لیکن تجزیہ نگاروں کو اعتراض ہے کہ آزادی دینے کے نام پر بن سلمان سعودی عرب کو عیاشی کا اڈہ بناتے جا رہے ہیں۔