اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کو ایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پر بم حملوں میں اسرائیل کا ہاتھ تھا

شیعیت نیوز: ایکس پریس نے سوئیس اخبارکی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کو ایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پربم حملوں میں ممکنہ طور پراسرائیل کا ہاتھ تھا۔

اطلاعات کے مطابق 1980 کے عشرے میں پاکستان کو ایٹم بم بنانے میں مدد فراہم کرنے والی سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کی کمپنیوں پربم حملے ممکنہ طو پراسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے کئے۔

اسرائیل کی جرمن اورسوئس کمپنیوں کو ممکنہ دھمکیوں اورحملوں کا مقصد ان کمپنیوں کو پاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے فراہم کی جانے والی مدد اورتعاون کوروکنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی فوجی اتحاد کا یمنی مواصلاتی اور ٹیلی کمیونیکیشن پر وسیع ہوائی حملہ

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2021 میں جاری سرکاری دستاویزات میں پاکستان کوایٹمی پروگرام کے لئے پرزے فراہم کرنے والی ایک درجن جرمن اورسوئس کمپنیوں کے نام دئیے گئے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کے دوران3 کمپنیوں پربم حملے کئے گئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم املاک کونقصان پہنچا۔ حملوں کے بعد کمپنیوں کونامعلوم کالرکی جانب سے فون کرکے دھمکیاں بھی دی گئیں۔

حملے کا نشانہ بننے والی ایک کمپنی کے مالک نے سوئٹزرلینڈ کی وفاقی تحقیقاتی پولیس کوبتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ان سے اوران کے ہیڈ سیلزمین سے پرائیوٹ نمبروں کے ذریعے متعدد باررابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلیمانی کا پیکر شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں عظیم الشان استقبال کیا جاتا، رہبر معظم

جرمنی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکارنے بھی انہیں پاکستان کے جوہری پروگرام میں تعاون ختم کرنے کے لئے دھمکیاں دیں۔

ایک غیرمعروف گروپ نے جرمن اورسوئس کمپنیوں پرحملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن حملوں کے بعد اس گروپ کا کوئی سراغ نہیں ملا اورنہ ہی دوبارہ نام سنائی دیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close