ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے تحت اتحاد امت کانفرنس، آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ کا خصوصی خطاب

05 جنوری, 2022 14:55

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سیکریٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ اور رفقاء ،آقای محسن مسچی معاون دبیر کل مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی ،آقای مرتضی بیات مدیر عامل خبر گزاری تقریب ،آقای اسماعیل نوری مدیر کل بین الملل،دکتر کامران پزشکی سرپرست خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران کراچی کے اعزاز میں استقبالیہ اور اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال کراچی میں کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمداقبال رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: منافق اعظم ، گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامر لیاقت کے خلاف #ArrestAmirLiaquatکا ٹرینڈ آج رات شروع ہوگا

بعد ازاں آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ نے خصوصی خطاب فرمایاجبکہ ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے مترجم اور مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے،جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو،نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عقیل انجم قادری ،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، بزرگ عالم دین استاد العلماءعلامہ شیخ محمد سلیم ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رکن مرکزی روئیت ہلال کمیٹی علامہ علی کرارنقوی، آئمہ جمعہ والجماعت ، علمائے کرام، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا، رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر آصف اعجاز ودیگر معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔

آخر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر صابر ابومریم نے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

9:38 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔