منافق اعظم ، گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامر لیاقت کے خلاف #ArrestAmirLiaquatکا ٹرینڈ آج رات شروع ہوگا
شیعیت نیوز: پاکستان کے محبان اہل بیتؑ و مکتب تشیع کی جانب سے منافق اعظم ، گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامر لیاقت کے خلاف #ArrestAmirLiaquatکا ٹرینڈ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان سے بدکار و گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامر کی رکنیت کی معطلی اور فوری گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ، گھٹیا اور نیچ کردار و افکار کے مالک نام نہاد مذہبی اسکالر و اینکر عامر لیاقت کی جانب سے مکتب اہل بیتؑ کی بدترین توہین اور غلیظ زبان کے استعمال کے خلاف آج رات 9 بجے شب پاکستان کے محبان اہل بیت ؑ نے #ArrestAmirLiaquatکے عنوان سے ٹوئٹر پر مہم کے آغا ز کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مکتب تشیع کے مرتکب پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف اندارج ِ مقدمہ کی تین درخواستیں دائر
شیعیان حیدر کرارؑ کا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور شیعہ سنی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عامر لیاقت کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ، یہ بدبخت شخص شیعہ اور سنی دونوں مکاتب فکر کا دشمن اور ان کے لئے شدید نقصان کا باعث ہے، لہذٰا تمام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین آج شب عامر لیاقت کے خلاف ٹوئٹر ٹرینڈ میں بھرپور حصہ لیں۔







