توہین مکتب تشیع کے مرتکب پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف اندارج ِ مقدمہ کی تین درخواستیں دائر
شیعیت نیوز: توہین مکتب تشیع کے مرتکب پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف اندارج ِ مقدمہ کیلئے تین درخواستیں دائرہوچکی ہیں۔ مدعیان نے مکتب اہل بیت ؑ کےخلاف غلیظ اور توہین آمیز زبان کے استعمال پر ملعون عامر لیاقت کو فوری گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق مکتب شیعہ کو غلاظت سے تشبیہ دینے والے منافق اعظم، بھروپیئے،چچھورے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں توہین مذہب کے جرم کے ارتکاب کےخلاف اندراج مقدمہ کیلئےتین درخواستیں داخل کروادی گئی ہیں۔
ملعون عامر لیاقت کے خلاف کراچی کے تھانہ سولجر بازار میں ثقلین رضا ولد محبوب علی جبکہ سید حسن رضا شاہ چیئرمین تنظیم فروغ عزاداری کی جانب سے تھانہ سچل میں اور آغا رحیم جعفری کی جانب سے تھانہ بریگیڈ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔
مدعیان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی سلامتی ، استحکام اور شیعہ سنی وحدت کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے عامر لیاقت کے خلاف توہین مذہب ومکتب کی دفعات 295-A اور 298-A کے تحت مقدمات درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔







