دنیا

کوئی مجھے اور ٹرمپ کو ایران سے بچائے، سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو

شیعیت نیوز: سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنہوں نے سی آئی اے کی سربراہی کی ،انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو’’ایرانی خطرات‘‘ کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے چند گھنٹے بعد، قدس فورس کے سابق کمانڈر کی شہادت میں ملوث سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی اور سابق امریکی صدر کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

مائیک پومپیو نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں واشنگٹن کی دہشت گردانہ کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں اور دیگر امریکیوں کی حفاظت کرے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کے قتل کر کے بھی امریکہ مزاحمتی تحریک کو کمزور نہیں کر سکا، ترک ماہر قانون

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران مخالف اور معاندانہ اقدامات کی تاریخ رکھنے والے امریکی سیاستدان نے اس انٹرویو میں ایران کے صدر کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کو بہت سے خطرات لاحق ہیں، اور آپ ایران سے آنے والی دھمکیوں کے بارے میں درست تھے، یہ دھمکیاں بے مثال ہیں، آپ کے سامنے ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردی کاسب سے بڑا حامی ہے اور یہ ایک بہت طاقتور ملک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے ہر مسلمان کو صدر ٹرمپ اور مجھے قتل کرنے کے لیے اکسانا چاہتے ہیں،یہ ایسا کام ہے جو پہلے نہیں کیا گیا اور یہ واقعی ایک سکیورٹی رسک ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ اگر قاتل ٹرمپ ، پمپیئو اور دیگر مجرموں پر ایک غیرجانبدار عدالت میں منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلایا گیا اور اس ہولناک اور شرمناک جرم کی سزا دی گئی تو بہتر ہے ورنہ یقین جانو کہ امت خود انتقام لے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button