خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی پرگول میز کانفرنس کا انعقاد

05 جنوری, 2022 13:27

شیعیت نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں مدافعین مقامات مقدسہ، مجاہدین اسلام شہید جنرل سردار قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر گول میز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ان عظیم شہیدوں کی دنیائے اسلام کی سربلندی اور استعماری طاقتوں کیخلاف دلیرانہ جدوجہد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، شہید علامہ عارف الحسینی کے فرزند سید حسین الحسینی، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مظفر علی آخونزادہ، صوبائی آرگنائزر علامہ سید زاہدحسنین بخاری نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا ، جنرل اسماعیل قاآنی

علاوہ ازیں صدر قومی وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ حمید حسین امامی، تحریک حسینی پاراچنار کے رہنماء علامہ سید جعفر حسین، علامہ محمد شعیب، علامہ سید نور حسین، علامہ ارشاد علی، سمیت پشاور، ہنگو اور کوہاٹ سے شیعہ و سنی علمائے کرام، سکالرز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخر میں ایران قونصلیٹ پشاور کے قونصل جنرل اور خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر نے علماء کرام اور معززین کو شیلڈز بھی پیش کیں۔

7:10 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top