امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے تحت پاراچنار میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد

05 جنوری, 2022 13:19

شیعیت نیوز: شہیدسردارقاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ابوالفضل یونٹ پاراچنار امامیہ کالونی امام بارگاہ میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اینکر و اسکالر اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کی جانب سے مکتب تشیع کی بدترین توہین،شیعیان حیدرکرارؑ میں اشتعال

اس کانفرنس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینئر احباب، سابقہ مرکزی آئی ایس او عابد حسین، یونٹس کے اراکین اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

4:03 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top