سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ایک بار پھر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

شیعیت نیوز: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے جوہری معاملے اور ویانا مذاکرات کے بارے میں مداخلتی ریمارکس دیے۔
الحدث چینل کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے خلاف الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاض نےایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے مشرق وسطیٰ کی آزادی کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا (س)کی شہادت کی مجلس عزا
انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی خطے میں سلامتی اور استحکام کے بارے میں عرب ممالک کے خدشات کا جواب دیتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے پہلے یہ کہا تھا کہ اگر ویانا مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ ایران کے خلاف سعودی حکام کے بیانات آئے دن بدلتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی نے ہمارے ملک کو داعش سے بچایا، عراقی اہلسنت عالم دین
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی اور کی باتیں ہی جو ان کی زبان سے جاری ہوتے ہیں اس لیے کہ جو آواز ہمیں امریکہ اور اسرائیل سے آتی ہے وہی کچھ عرصہ بعد سعودی حکام کی طرف سے بھی آجاتی ہے جبکہ انھیں خود بھی نہیں پتا ہوتا کہ کیا کہہ رہے ہیں۔