آئی ایس او کے زیر اہتمام کوہاٹ میں تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد ، علمائے کرام وعوام کی بڑی تعداد میں شرکت

04 جنوری, 2022 10:50

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام کوہاٹ میں شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے مدافعین حرم کی یاد میں تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس

خاتم الانبیاء قومی مرکز کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں منعقدہ کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر عارف علی الجانی، علامہ سید نور علی، علامہ عناب علی سمیت علمائے کرام، سابقین آئی ایس او اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطابات کے دوران شہید جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

7:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top