یمن

2021 ء میں صعدہ صوبے کے سرحدی علاقوں پر سعودی بمباری سے 1400 یمنی شہید و زخمی

شیعیت نیوز: شمالی یمن میں صعدہ صوبے کے جرائم کی تحقیقات کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف پچھلے ایک سال کے دوران صوبے کے سرحدی علاقوں میں سعودی فائرنگ کے نتیجے میں 1400 یمنی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

صعدہ صوبے (شمالی یمن) کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2021 میں صعدہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں جن کو سعودی فوج نے نشانہ بنایا ہے، کے شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے سرکاری اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

یمن کی الثورہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق صعدہ کے صوبائی جرائم کی تحقیقات کے محکمے نے بتایا کہ گذشتہ سال صعدہ کے سرحدی علاقوں میں 283 افراد شہید اور 1200 زخمی ہوئے،شہید اور زخمی ہونے والوں میں 85 فیصد یمنی اور 15 فیصد ایتھوپیائی، سوڈانی، صومالی اور پاکستانی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم کو ماردینے کے بعد بھی خوف ختم نہ ہوا، فیس بک انتظامیہ کی جانب سے شیعیت نیوز کا ایک اور اکاؤنٹ بلاک

رپورٹ کے مطابق سعودی فائرنگ کے نتیجے میں 27 خواتین شہید اور زخمی ہوئیں جن میں سے بعض شدید زخمی ہیں،صعدہ کرمنل انویسٹی گیشن آفس نے مزید بتایا کہ 2021 میں مذکورہ جرائم میں دگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 695 تھی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button