یمن

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کا یمن پر وحشیانہ حملے

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے کل رات صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقے ’’الرقو‘‘ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے اور راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے مدافعین حرم اہل بیت ؑ کی دوسری برسی پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ شبوہ کے شہر عسیلان پر 19 مرتبہ، صوبہ مآرب کے شہر الوادی پر 6 مرتبہ، صرواح اور الجوبہ شہروں پر تین تین مرتبہ اور اسی طرح صوبہ صعدہ کے شہر کتاف پر 7 مرتبہ اور الظاہر شہر پر 4 مرتبہ بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ مآرب پر شدید بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کا مقصد یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب میں پیش قدمی کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے اسلام کے عاشق غیرت مند پاکستانیوں نے ٹوئٹر پر #نحن_ قاسم،ہم سب قاسم ہیں کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button