ایران

پابندیوں کی منسوخی کے شعبے میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے، سینیئر ایرانی سفارت کار

شیعیت نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایرانی سفارت کار نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں پابندیوں کی منسوخی کے شعبے میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار علی باقری کنی نے جمعرات کے روز کو نئے عیسوی سال کی چھٹیوں کی وجہ سے مذاکرات میں وقفے کے قریب ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے آٹھویں دور کے آخری چند دنوں میں، بات چیت کا بنیادی محور پابندیاں ہٹانے پر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور دوسری فریقین کے درمیان متعدد شعبوں میں بات چیت جاری رہی، جس میں تصدیق کے معاملے پر کئی سیشنز بھی شامل ہیں؛ تصدیق اور ضمانت دینے کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی سیکرٹری اور یورپی فریقین سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سرحدوں میں کسی بھی قسم کے سیکورٹی مسائل نہیں ہیں، بریگیڈئیر جنرل اشتری

سینیئر ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ پابندیوں کی منسوخی کے میدان میں، دونوں فریقین کے درمیان خط و کتابت ہوئی اور آٹھویں دور کے پہلے چند دنوں میں نسبتاً اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال کے اختتام کی چھٹیوں کی وجہ سے مذاکرات میں کچھ دن وقفے کے بعد مختلف جماعتوں کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کے معاملے پر مزید سنجیدگی سے کام کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اپنی کابینہ کے بعض اراکین کے ہمراہ صوبائی دورے پر قم پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی قم کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

صدر ابراہیم رئیسی نے آج صبح آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات کی ۔ صدر رئیسی آج قم میں بعض دیگر مراجع عظام اور علماء سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی کا کل حرم مطہرحضرت معصومہ(س) میں قم کے گورنر، حرم مطہر حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سعیدی ، مسجد جمکران کے متولی اور عوام کے مختلف طبقات نے شاندار استقبال کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button