ٹک ٹاک اسٹار مفتی طارق مسعود کی منافت کا پردہ چاک، بھارتی ادکار کو نصیحتیں اور سعودی آقاؤں کیلئے خاموشی

30 دسمبر, 2021 13:37

شیعیت نیوز: ٹک ٹاک اسٹار مفتی طارق مسعود کی منافقت سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر فحش کنسرٹ کے انعقاد پر آل سعود خاندان کو بچاتے ہوئے بھارتی اداکار سلمان خان کو ہی قصور وار قرار دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق دیوبندیوں کے معروف ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے منافقت کی حد کردی، اپنے آقا آل سعود کی بدکاریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بے سر پیر کی ہانکنا شروع کردی ہے ۔

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ سلمان خان فلمیں بناتے ہیں ہمارے نذدیک یہ کام غلط ہے لیکن میرا نہیں مشورہ ہے کہ وہ سعودی حکومت کی آفر کو انکار کردیں اور آئندہ سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر کنسرٹ یا فلموں کی شوٹنگ پر معذرت کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: JDCکے وفد کی ظفرعباس کی سربراہی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات

مفتی طارق مسعود نےمزید کہا کہ سلمان خان کو سعودی حکومت کی دعوت پر یہ کہہ کرانکار کردینا چاہئے تھا کہ جیسے یہ دیگر مسلمانوں کا قبلہ ہے میرا بھی قبلہ ہے۔اس کام کیلئے ہندوستان ٹھیک ہے کم از کم سعودیہ جیسے مقدس مقام پر میں یہ کام نہیں کرسکتا ۔ اس سے سلمان خان کی عزت میں مزید اضافہ ہوتااور شاید اللہ اس عمل کو سلمان خان کی بخشش کا ذریعہ ہی بنادیتا۔

مفتی طارق مسعود نے سلمان خان کو مفت مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سلمان خان کو چاہئے تھا کہ وہ کہتے کہ جیسے یہ سرزمین دیگر مسلمانوں کے لئے مقدس ہے میرے لیئے بھی اتنی ہی مقدس ہے ۔ میںیہاں صرف عمرہ کرنے اور کعبتہ اللہ کا طواف کرنے آؤں گا۔ اب بھی موقع ہے اگر سلمان خان اب بھی یہ کہہ دیں تو ہم سب کو بڑی خوشی ہوگی۔

مفتی طارق ٹک ٹاکر نے کہا کہ سلمان خان کے علاوہ دیگر مسلم اداکاروں سے بھی کہنا چاہتا ہوںکے اگر حکومت سعودی عرب آپ کو دعوت دے تو آپ معذرت کرلیں۔ کسی ڈانسر یا سنگر کوکوئی مسجد یا حرم میں بلائے تو وہ معذرت کرلے گا کہ بھائی یہ عبادت کی جگہ ہے اس کام کیلئے آپ کلب آجائیں۔ جبکہ یہ سرزمین تو جزیرہ عرب ہے ، مسلمانوں کا مرکز ہے یہاں مکہ ومدینہ جیسے مقدس مقامات ہیں یہاں اس سب چیزوں کا کیا کام؟بادشاہ سلامت نے جو کرنا وہ کرلیا انہیں کوئی کیا کہہ سکتا ہے انہیں کسی نے چھیڑا تو وہ خود چھڑ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کی جانب سے زائرین امام رضا ؑ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

مفتی طارق مسعود کے بے غیرتی کی دلیل دیت ہوئے کہا کہ کوئی عورت سلمان خان کی فلم دیکھ کر عاشق نہیں ہوگی عاشق جب ہوگی جب اس عورت کے پاس سلمان خان کی مس کال چلی جائے ، فلموں ڈراموں کے الگ نقصانات ہیں، فلموں میں چاہئے کتنی ہی خوبصورت ہیروئن کیوں نہ ہو کوئی لڑکا اس کو دیکھ کر عاشق نہیں ہوگا، لیکن اگر اسی ہیروئن کی آپ کو مس کال آجائے یا وہ آپ کو مسیج کرکے خیریت پوچھ لے تو آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ یہاں فتنہ کھڑا ہوتا، بھارتی فلموں اور ڈراموں کو دیکھنے کے نقصان اتنے نہیں جتنے فیس بک لڑکے اور لڑکیوں کے آئی ڈیز بناکر ایک دوسرے سے بات چیت کہ ہیں، اس کے نتائج یہ ہوں گے کہ شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کو چھوڑ کر گھروں سے بھاگ جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس ڈرامےباز مفتی طارق مسعود نے اپنے سارے مفت مشورے سلمان خان اور دیگر بھارتی مسلمان اداکاروں کو تو دے دیئے لیکن سرزمین مقدس پر فحاشی ، عیاشی اوعر یانی کو فروغ دینے اور اسلامی شعائر ومقدسات کو پامال کرنے میں مصروف آپ آقاؤں آل سعود کو نہ ہی کوئی مفتت مشورہ دیا، نہ ہی آخرت اور جہنم یاد دلائی اور نہ ہی ان کی مذمت میں ایک لفظ ادا کیااسے منافقت نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟؟

8:20 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔