قومی ایئر لائن کی جانب سے زائرین امام رضا ؑ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

30 دسمبر, 2021 12:27

شیعیت نیوز: قومی ایئر لائن کی جانب سے زائرین امام رضا ؑ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔زائرین امام رضا ؑ کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، پی آئی اے نے براہ راسے مشہد مقدس کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا۔ پروازیں لاہور اور کراچی سے چلائی جائیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے 5 سال کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں ہیں۔

پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کر دیا ہے اور طویل عرصے کے بعد آج پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے۔

مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی طارق مسعود کا غیر جانبدارانہ بیانریاض کنسرٹ میں سلمان خان کو قصور وار ٹہرا دیا اور آل سعود کو بچانے کی بھر پور کوشش

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جا رہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

یاد رہے کہ بہت جلد کراچی سے بھی مشہد کیلئے براہ راست پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

8:05 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔