JDCکے وفد کی ظفرعباس کی سربراہی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات
شیعیت نیوز: جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (JDC) کے وفد کی ظفرعباس کی سربراہی میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں خصوصی ملاقات ۔ جے ڈی سی کے وفد نے صدر پاکستان کو اپنے فلاحی رفاعی سرگرمیوں اور منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جی ڈی سی کی خدمات پر خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی سے JDC وفد کی تفصیلی ملاقات ہوئی ۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میںچئیرمین شیخ حسن ،جنرل سیکریٹری ظفر عباس ،ایڈیشنل سیکریٹری سجاد حیدر ،فنانس سکریٹری مصطفی علی اور سینئر PRO عرفان علی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی طارق مسعود کا غیر جانبدارانہ بیانریاض کنسرٹ میں سلمان خان کو قصور وار ٹہرا دیا اور آل سعود کو بچانے کی بھر پور کوشش
جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب کو جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں 50 فری ڈالیسز سینٹرز کی تیزی سے تیاری اور مفت علاج JDC دسترخوانوں و دیگر خدمات ِانسانی کے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے JDC کے تمام فلاحی کاموں کوسراہا اور جدید ڈالیسز مشینوں کی پاکستان آمد کے لئیے کچھ رابطوں کی یقین دھانی بھی کرائی جس پر JDC وفد نے آپ کا شکریہ ادا کیا۔







