ایران

امریکی دھمکیوں کا دنیا کی آزادی پسند قوموں کے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ایرانی صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر رئیسی نے اپنے نکاراگوا کے ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ امریکی دھمکیوں کا دنیا کی آزاد اور آزادی پسند قوموں کی مرضی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی رات کو نکاراگوا کے صدر دانیل اورتگا سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ایک بار پھر ان کو صدرات کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور نکاراگوا سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں وسیع صلاحیتوں کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے سیاسی اور اقتصادی حکام، دونوں قوموں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ان صلاحیتوں کو بروئے کا لا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی اقدار اور مذہب کا دفاع تاریخ کے تمام ادوار میں بہت اہمیت کا حامل ہے، الشیخ زکزاکی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی دھمکیوں اور پابندیوں سے دنیا کی آزاد اور آزادی پسند قوموں کی خواہشات پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور تسلط پسندانہ نظام، ایران اور نکاراگوا پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، کیونکہ دونوں ممالک عوام کے ووٹوں اور حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہمیشہ تسلط پسندوں کے جبر کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایرانی قوم نے رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود اپنی پیشرفت کو نہیں روکا اور نہ ہی روکے گی اور ہمیں یقین ہے کہ نکارا گوا، امریکی دھمکیوں اور پابندیوں پر قابو پا لے گا کیونکہ آج امریکہ دن بدن کمزور اور کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

دراین اثنا نکاراگوا کے صدر نے باہمی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران، نکاراگوا اور وہ دیگر ممالک جو سامراجی طاقتوں کے خلاف جنگ کر رہے ہین، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک تمام بین الاقوامی میدانوں اور ایرانی عوام کی خود مختاری کی حمایت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ویانا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں ایرانی عوام کے بنیادی حق کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button