اہم ترین خبریںدنیا

انسانی اقدار اور مذہب کا دفاع تاریخ کے تمام ادوار میں بہت اہمیت کا حامل ہے، الشیخ زکزاکی

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے شیعہ افراد کے ایک گروہ اور نائیجیریا میں حالیہ مظاہروں میں زخمی ہونے والوں نے نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ الشیخ زکزاکی سے ملاقات کی۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نائیجیریا کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانی اقدار اور مذہب کا دفاع تاریخ کے تمام ادوار میں بہت اہمیت کا حامل ہے اور تمام ملتوں کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے کسی کوشش سے بهی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سرزمین پر فتنہ گروں نے مذہبی منافرت پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن انہیں ناکامی دیکھنا پڑی،علامہ راجہ ناصرعباس

یاد رہے کہ 15 دسمبر 2015 ء کو نائیجیریا کی سرکاری افواج نے شہر ’’زاریا‘‘ میں حسینیہ بقیۃ اللہ (عج) پر حملہ کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں عزاداریٔ امام حسین علیہ السلام میں مشغول سینکڑوں شیعیان اہلبیت علیہم السلام شہید اور زخمی ہو گئے تھے اور الشیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔

اس دوران نائیجیریا کے مختلف شہروں میں لوگ شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لیے مظاہرہ کرتے رہے اور سکیورٹی فورسز کے تشدد کے نتیجے میں بہت سارے مظاہرین زخمی اور شہید بھی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button