اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دفاعی نظام خریدنے کے لیے خفیہ مذاکرات

شیعیت نیوز: امریکہ کی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام ایئرڈیفنس سسٹم کی خریداری کے لئے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔

دفاعی امور کی ایک امریکی ویب سائٹ Strategy Page نے لکھا ہے کہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے بعد سعودی عرب نے، ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے لئے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات انجام دیئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فوجی امور کی ویب سائٹ نے بین الاقوامی سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ طریقے سے یہ مذاکرات انجام دیئے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ لکھتی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی دفاعی نظام ایئرڈیفنس سسٹم خاص طور پر ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے والے سسٹم کی خریداری میں بہت دلچسپی ظاہر کی ہے اور ریاض کا ایک اعلی سطحی وفد، سعودی عرب کی فضائی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے فلاخن داؤود نامی ایئرڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محاذ استقامت کے کمانڈروں کی برسی کے موقع پر عراق میں چار سو پروگراموں کا اہتمام

سعودی عرب کی حکومت اس سے زیادہ سستا اور کم قیمت کا ایئرڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہی تاکہ یمنیوں کے میزائلوں کو روکنے اور ان کو نشانہ بنانے کے لئے فوج پر زیادہ خرچ نہ آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں لگے پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم کی قیمت 1 سے 6 ملیون ڈالر ہے۔

امریکہ کی ویب سائٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج اسی طرح فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل AMRAAM کو جسے جیٹ طیارے سے فائر کیا جاتا ہے، بہت سے کروز میزائلوں کو انٹرسپٹ کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے اور ان میں سے ہر میزائل کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر ہے جو یمنیوں کے کروز میزائل سے بہت زیادہ مہنگا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button