دنیا

امریکہ نے پسپائی اختیار کرلی، بیجنگ سرمائی اولمپک میں شرکت کرے گا

شیعیت نیوز: امریکہ نے چین کے خلاف سخت گیر مؤقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے، بیجنگ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بعض عہدیداروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے بتایا ہے کہ امریکہ نے بیجنگ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے، وزارت خارجہ اور پینٹاگون کے اٹھارہ عہدیداروں کے لیے ویزے کی درخواست کی ہے۔

اس سے پہلے امریکہ نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ کرکے، بیجنگ سرمائی اولمپک دوہزار بائیس کے سفارتی بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا۔

واشنگٹن کے اس اعلان کے بعد کینیڈا، آسٹریلیا، اور برطانیہ جیسے اس کے دم چھلا ممالک نے بھی کہا تھا کہ وہ بھی اس معاملے میں امریکہ کی پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم جنوبی کوریا جیسےامریکی اتحادی نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بڑے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب کا سفارتی بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو بھی امریکہ کی مانند اپنی اس غلطی کا خمیازہ بھگتا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست ایری زونا میں اسلامی مرکز پر حملہ

دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کرسمس کی شاپنگ کے دوران ہلاک ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے والدین نے لاس اینجلس پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کیے جانے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 23 دسمبر کو کرسمس کی شاپنگ کے دوران اسٹور میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔

دوسری جانب واقعے کے حوالے سے لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسٹور میں مشتبہ شخص کی فائرنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی۔

لاس اینجلس پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

لاس اینجلس پولیس چیف نے لڑکی کی ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button