دنیا

امریکی ریاست ایری زونا میں اسلامی مرکز پر حملہ

شیعیت نیوز: نامعلوم افراد نے امریکی ریاست ایری زونا کے شہر توسان میں اسلامی مرکز پر حملہ کر کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق توسان شہر کے پولیس آفیسر فرانک ماگوس نے اسلامی مرکز پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مرکز میں داخل ہونے والے افراد کی اس گروہ کے ساتھ تصادم ہوا اور اس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

توسان میں اسلامی مرکز نے ذرائع ابلاغ میں اس حملے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور اسلامی مرکز اور اموال کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

امریکہ کی اسلامی تعلقات کی کونسل نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی مرکز کی سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سردار قاسم سلیمانی مجاہدانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے مثالی اور آئیڈیل شخصیت تھے

دوسری جانب امریکہ کی وزارت خارجہ نے ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایڈورڈ نڈ پرایس نے پریس بریفنگ کے دوران ایران پر دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکرات میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے اور ساتھ ہی اپنے ایٹمی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کی جانب اشارہ کئے بغیر ہی ماضی کی طرح ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اس بار اعتراف کیا کہ ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ پیشرفت کس حد تک ہے اور اس کے کیا نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کا آٹھواں دور ایران کے سینئر مذاکرات کار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انریکہ مورا کی سربراہی میں پیر کے روز شروع ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button