معذور افراد معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، کنیز فاطمہ
شیعیت نیوز: پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل پرسنز کے مختلف تنظیمات کی جانب سے گلگت پریس کلب میں جاری احتجاج کے دوران قراقرم ڈس ایبلیٹی فورم کے رہنما حسن بلتی اور ارشاد کاظمی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کانفرنس کل 29دسمبر کوکراچی پریس کلب میں منعقدہوگی
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں معذور افراد کو سپیشل پرسن کی حیثیت حاصل ہے اور ان افراد کو معاشرے کا اہم اور کار آمد فرد بنانے کے لئے گلگت بلتستان حکومت ہر قسم کے تعاون اور ضروری اقدامات کریگی۔حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ اسامیوں میں معزور افراد کے لیے محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں نشستیں مخصوص کی جائے گی اور صوبائی حکومت سپیشل پرسنز کے مسائل کے حل کے لئے دیگر محکموں کے لئے بھی یکساں فارمولا طے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند لوگ نعمتوں سے محروم طبقے کی مدد کے لئے آگے آئیں اور انہی نعمتوں کی عطائیگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان سمجھیں۔







