دنیا

صیہونی حکومت کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات کا شروع ہوچکے ہیں، مولود چاووش کا اعلان

شیعیت نیوز: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج انقرہ میں اعلان کیا کہ اس ملک نے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کر دیے ہیں۔

ترکی کے روزنامہ TRT کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کے تعلقات کی افادیت کے بارے میں ترک صدر کے تبصرے کے چند روز بعداس ملک کے وزیر خارجہ نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پیر کو 2021 کے اختتام کے موقع پر انقرہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ وادی گولان کی حیثیت تبدیل کرنا باطل اقدام ہے، عرب لیگ

ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے پریس کانفرنس میں دیگر ممالک کے ساتھ انقرہ کی سفارتی مشاورت نیز امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ تناؤ جیسے مسائل پر بات کی۔

مولود چاووش اوغلو نے مغربی ممالک کے بارے میں ترک حکومت کے مؤقف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےان کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن بدقسمتی سے یورپی یونین اس کا جواب نہیں دےسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی خاتون رہنما عصافرہ کی اسرائیلی جیل سے رہائی، اسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور ہم تنازعات کو حل کرنے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے جزوی طور پر عرب ممالک کے بارے میں انقرہ کے موقف اور فرانس، صیہونی حکومت اور آرمینیا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہاکہ ہم نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button