سعودی ہم مسلک پاکستانی اہل حدیث علماء بھی سرزمین مقدس پر عیاشی وفحاشی پر برہم

28 دسمبر, 2021 01:05

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں ناچ گانے کی محفلوںپر خاموش رہنا سنگین جرم ہے، سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی عیاشی و فحاشی کے خلاف وہ عالم دین بول پڑے جس کی کسی کو توقع نہ تھی، پاکستان میں اہل حدیث کے نامور عالم دین علامہ ہشام الہیٰ ظہیر کی غیرت ایمانی جاگ گئی۔ سرزمین مقدس حجاز پر شعائر اسلامی کی توہین پر ببانگ دہل بول پڑے۔

اپنے خطاب کے دوران علامہ ہشام الہیٰ ظہیرنے کہا کہ جس طرح کمرے میں گانا گانا حرام ہے مسجد میں ناچ گانا کرنا اس سےبھی زیادہ حرام کام ہے۔ اگر اسلام کے نام پر حاصل ہونے کی ریاست پاکستان میں بادشاہی مسجد کے میناروں کے نیچے حواکی بیٹیوں کو بیچا جارہا ہوگا تو یہ زیادہ سنگین گناہ ہے کجاکسی کافر مملکت میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بیان قابل ستائش، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازم ہے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ وہ ریاستیں جو سرزمین وحی ہے جہاں مکہ ومدینہ ہےوہاں اگر اس طرح کے کام ہوں، ناچ گانا ہو کنسرٹس ہوں اور پر خاموش رہا جائےاس کو منکر نہ سمجھا جائے اسی کی نہی نہ کی جائے، اس کی رد نہ کی جائے اسے برا نہ جانا جائےیہ بھی سنگین گناہ ہے ، پاکستان اور سعودی عرب میں ناچ گانے کی محفلیں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ سنگین گناہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں جس طرح امر بالمعروف کا حکم ہے اسی طرح نہی از منکر کا بھی حکم برابر ہے ، برائی کو روکنے استطاعت رکھتے ہیں تو ہاتھ سے روکیں اس کی ہمت نہیں تو زبان سے برا کہیں اس کی جرائت بھی نہیں تو کم از کم دل سے تو برا جانیں یہی اسلام کاضابطہ ہے۔.

یہ بھی پڑھیں:قومی یکجہتی کا عظیم الشان مظاہرہ، ایم ڈبلیوایم کے تحت وحدت امن کانفرنس و تقسیم ایوارڈمسلم و غیر مسلم رہنماؤں کی شرکت

واضح رہے کہ سعودی عرب پر قابض آل سعود خاندان یہود ونصاریٰ کی خوشنودی کی خاطر سرزمین مقدس پر اسلامی مقدسات کی توہین کے ساتھ ساتھ شعائر اسلامی کی پامالی اور فسق وفجور کی ترویج میں بھی دن رات مصروف عمل ہیں۔جس پر مختلف مسالک کے باغیرت علماء واکابرین سراپا احتجاج نظر آرہے ہیں۔

علامہ ہشام الہیٰ ظہیر کی ایمان افروز تقریر ملاحظہ فرمائیں۔

8:19 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔