دنیا

روس کے میزائل، واشنگٹن کو نیست و نابود کر سکتے ہیں، لیوانکوف

شیعیت نیوز: روس کے دفاعی امور کے ایک ماہر لیوانکوف کا کہنا ہے کہ ملک کا سوپر سونک میزائل صرف 12 منٹ میں واشنگٹن پہنچ کر اسے نیست و نابود کر سکتا ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے دفاعی امور کے ماہر لیوانکوف نے روس کی میزائل توانائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماسکو کے پاس ایسے الڑا سونک میزائل موجود ہیں جو صرف 12 منٹ میں امریکہ کے دار الحکومت پہنچ سکتے ہیں۔

ان کے مطابق روس کے میزائل، واشنگٹن کو مٹی میں ملانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

روس کے دفاعی امور کے ماہر لیوانکوف کے مطابق ان میزائلوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ امریکہ کے پاس ان کو روکنے کا وقت بھی نہيں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ اپنی حفاظت کے لئے کچھ کرے گا، اس سے پہلے وہ تباہ ہو چکا ہوگا کیونکہ امریکہ اب تک روس کی سوپر سونک میزائلوں کو انٹر سپٹ کرنے یا ان کو تباہ کرنے کی توانائی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

لیوانکوف نے کہا کہ جب روس کے پاس ایسا میزائل ہے جو کچھ ہی منٹ میں امریکہ پہنچ سکتا ہے تو ایسے میں وائٹ ہاؤس سے نزدیک ہونے کے لئے روس کے ہتھیاروں کو کیوبا بھیجنا ایک تاریخی غلطی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ویانا مذاکرات کی پیش رفت میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے، چینی فوج

دوسری جانب روس کے چیف مذاکرات کار نے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ ایران 60 فیصد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی کا ارادہ نہیں رکھتا اور اسے ویانا مذاکرات کے نئے دور کے موقع پر ایک مثبت پیغام قرار دیا ہے۔

میخائیل اولیانوف نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ تہران یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زیادہ نہیں کرے گا۔ کل سے شروع ہونے والے ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کے موقع پر ایک مثبت پیغام ہے۔

ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران کے ایٹمی پروگرام کا ہدف ملک کی صنعتی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنا اور خصوصی اشیا کے لیے ایرانی صارفین کی ضروریات کو بھی پورا کرنا ہے۔

ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران کے ایٹمی پروگرام کا ہدف ملک کی صنعتی پیداوار کی ضروریات کو پورا کرنا اور خصوصی اشیا کے لیے ایرانی صارفین کی ضروریات کو بھی پورا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button